پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کا قاتل کون؟ پتا چل گیا

پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کا قاتل کون؟ پتا چل گیا
کیپشن: Punjab Bar Council Secretary Ashraf Rahi
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کے قتل میں رشتے دار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل میں ملوث ایک قریبی رشتے دار کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نے رشتہ دار بلال کے زیورات لاکر میں رکھوائے تھے، لیکن پھر اس نے زیورات نکلوا کرغائب کر دیے اور رشتہ دار کو جعلی زیورات دے دیے۔

پولیس حکام کے مطابق دھوکا کرنے اور جعلی زیورات دینے پر رشتہ دار بلال نے کرائے کے قاتلوں کی مدد سے اشرف راہی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے بادامی باغ کے علاقے میں پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری کو قتل کر دیا گیا تھا، وہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ ان پر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔