ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم آج سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، شہبازشریف کوٹانک کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے گذشتہ روز بلوچستان کا دورہ کیا، اس حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت عوام کوفوری ریلیف فراہم کرنےکیلئےصوبائی حکومت کیساتھ مل کرکام کررہی ہے، متاثرہ علاقوں میں ریلیف کےکاموں میں مزیدتیزی لائی جائے گی، یقیناً یہ مشکل وقت ہے،سیلاب اورشدیدبارشوں کی وجہ سےلوگوں کوبہت زیادہ نقصان اٹھاناپڑا،متاثرین کویقین دلایاکہ ریلیف کی فراہمی اوران کی بحالی میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم کی ہدایات پرفوری عملدرآمدکاآغاز کر دیا گیا، ضلع جھل مگسی کےگاؤں شمبانی میں دوسرامیڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیا جبکہ ادویات بھی فراہم کردی گئیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سےامدادی کارروائیوں کیلئےمزیدکشتیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔