اٹارنی جنرل کا اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ پرتقرریوں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کو خط

Jul 31, 2022 | 10:21 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان کے نام خط میں لکھا کہ اعلی عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان کے نام خط لکھا اور جوڈیشل کمیشن کے حالیہ اجلاس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع پر  افسوس  کا اظہار کیا۔

اٹارنی جنرل کیجانب سے 6 نکات پر مبنی خط  میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہئیں، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں میرٹ کا خیال رکھنا ہوگا،کمیشن کے  ارکان مجموعی طور پر اپنی سفارشات بھجوائیں۔

خط میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جسٹس سردارطارق سے مکمل اتفاق بھی کیا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے 5 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جسٹس سردار طارق سمیت 5 ججز نے چیف جسٹس کی 5 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

مزیدخبریں