متعدد ڈیم سیلاب کی زد میں، بلوچستان میں 7 ڈیم ٹوٹ گئے

متعدد ڈیم سیلاب کی زد میں، بلوچستان میں 7 ڈیم ٹوٹ گئے
کیپشن: 7 dams broke in Balochistan
سورس: google
متعدد ڈیم سیلاب کی زد میں، بلوچستان میں 7 ڈیم ٹوٹ گئے
متعدد ڈیم سیلاب کی زد میں، بلوچستان میں 7 ڈیم ٹوٹ گئے
متعدد ڈیم سیلاب کی زد میں، بلوچستان میں 7 ڈیم ٹوٹ گئے

ایک نیوز نیوز: ملک کے متعدد بیراج سیلاب کی زد میں آچکے ہیں، جس کیوجہ سے کئی شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، دوسری طرف سکھر بیراج سے مزید 5 لاشیں برآمد ہوگئی ہیں جس کے بعد رواں ماہ برآمد لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے 7 ڈیم ٹوٹ چکے ہیں، جبکہ متعدد ڈیم پانی سے بھرگئے ہیں، مون سون کی بارشوں سے دریائے سندھ میں بھی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے کچے کے علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربت میں میرانی ڈیم بھرگیا ہے، جس کیوجہ سے اسپل وے کھول دیے گئے ہیں اور پانی کا اخراج جاری ہے، میرانی ڈیم کی بلند ترین سطح 244 فٹ، اور پانی کی موجودہ سطح 246 فٹ ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ ہے جبکہ اسپل وے کی حد 350 فٹ ہے، شادی کورڈیم گوادر میں پانی کی بلند ترین سطح 54 میٹر جبکہ پانی کی موجودہ سطح 51.34 میٹر ہے۔

ادھر گڈو بیراج پر پانی میں 12 گھنٹے کے دوران 37 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، تربیلا، چشمہ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 10 ہزار 600، اور اخراج 2 لاکھ 57 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، کالا باغ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 71 ہزار 579، اور اخراج 2 لاکھ 68 ہزار 79 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

چشمہ میں پانی کی آمد 3 لاکھ 41 ہزار 418، اور اخراج 3 لاکھ 33 ہزار 418 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 98 ہزار 900، اور اخراج 2 لاکھ 92 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

گڈو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 11 ہزار 615، اور اخراج 2 لاکھ 86 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 584، اور اخراج 2 لاکھ 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 40 ہزار 985، اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔