لاہورمیں کہیں بوندا باندی تو کہیں تیزبارش،24 گھنٹے مزید بادل برسنے کا امکان

Jul 31, 2022 | 09:36 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہورمیں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بارش کا نیا سلسلہ ہفتہ بھر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والے نظام نے اپنے رنگ ڈھنگ دکھانے شروع کردیے، لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر میں مسلم ٹاون، کلمہ چوک،سمن آباد، اچھرہ، چوبرجی، کوٹ لکھپت، سبزہ زار، اقبال ٹاون،باٹا پور،مناواں ،مال روڈ ،کینال روڈ ،ایبٹ روڈ ،گڑھی شاہو ،شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، جیل روڈ، وحدت روڈ، ملتان چونگی، اعوان ٹاون،مرغزار، ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاون، جوہر ٹاون، ہائی کورٹ، اردو بازار، انارکلی، برکت مارکیٹ سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری جبکہ اندرون لاہور،شادباغ ،کینال بینک سکیم ،ہربنس پورہ ،داروغہ والا میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی متعددعلاقوں میں 50 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی موجودہ صورت حال ہفتہ بھر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں