ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح29. 3 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید1شخص انتقال کرگیا،مجالس اور جلوس میں ماسک پہننے کی ہدایات جاری کردی۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 20ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661افراد میں کرونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 31 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 31, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,080
Positive Cases: 661
Positivity %: 3.29%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 171
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید1 شخص کرونا سے انتقال کرگیا جبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے محرم الحرام سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
Important Message regarding Muharram ul Haram!
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 31, 2022
Adherence to SOPs is the only way to protect yourself against COVID-19! Wear Mask, adhere to Social Distancing and Get yourself Vaccinated! pic.twitter.com/wJAuCrJlqK
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کرونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔