وزیراعظم کا دورہ بلوچستان: سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان

وزیراعظم ،دورہ بلوچستان، سیلاب ،جاں بحق ،افراد ،لواحقین ،امداد ،اعلان
کیپشن: شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کو مون سون کے موسم میں بدترین بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں تباہی کے ہولناک مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان پہنچے۔ جہاں وہ عوام میں گھل مل گئے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جھل مگسی اور جیکب آباد کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس دورہ میں وزیراعظم کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد مگسی، جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وزیرہاؤسنگ مولانا عبدالواسع اور وزیرمملکت پاور محمد ہاشم موجود تھے۔