لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کرسکتیں: فواد چودھری

Jul 31, 2021 | 18:03 PM

admin
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب معیشت اوپرجارہی ہےتو لاک ڈاوَن کرنا نامناسب ہے۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کرسکتیں۔

وفاقئ دالرحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر ہندوستان سے آئی ہے۔ہندوستان کی غیرذمے داری سے پوری دنیا کورونا کی نئی لہر سے متاثر ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے بغیرمشاورت کے یکطرفہ لاک ڈائون لگانے کے فیصلے پر تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔اگر سندھ حکومت این سی او سی اور وفاقی حکومت کے فیصلوں کیخلاف جاکر صنعتیں بند کردیتی ہے تو اس سے پاکستانی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں کرفیو جیسی صورتحال نہیں ہونی چاہیے ،سندھ حکومت کو ویکسی نیشن پر زور دینا چاہیے جس انڈسٹری کی ویکسینیشن ہوگئی ہے اس کو آپ کھول دیں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے جب معیشت اوپر جارہی ہے تو سندھ حکومت ایسے میں لاک ڈائون لگانے کی بات کررہی ہے جو تشویشناک ہے ۔سندھ حکومت انڈسٹری فوری طور پر کھولے ، تاجر ، دیہاڑی دار طبقے کی معیشت کوتنگ نہ کریں کہ ان کی کمر ٹوٹ جائے ۔

مزیدخبریں