کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، پاکستان

Jul 31, 2021 | 16:11 PM

admin
اسلام آباد: پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرکٹ پربھارت کی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو ڈریسنگ روم میں بڑےناموں کے ساتھ بیٹھنے سے محروم کرنا افسوسناک ہے۔


ہرشل گبز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ یہ پہلاموقع نہیں کہ مودی حکومت نےکرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پرکشمیر لیگ میں حصہ نہ لینےکا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


ہرشل گبز نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا بی سی سی آئی کی جانب سے مجھےدھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہو گا ۔ہرشل گبز نےجنوبی افریقہ کیلئے90ٹیسٹ،248ون ڈے،23ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

مزیدخبریں