میڈیا رپورٹس کے مطابق نیورو سرجن نے 22 سالہ بیٹسمین اعظم خان کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کے روز اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گااعظم خان کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد اعظم خان بھی اسپتال میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔