میٹرک و انٹر کے طلبہ کیلئے نئی امتحانی پالیسی جاری

میٹرک و انٹر کے طلبہ کیلئے نئی امتحانی پالیسی جاری
لاہور: محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے نئی امتحانی پالیسی جاری کردی۔رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے عملی امتحانات نہیں لئے جائیں گے، اختیاری مضمون میں کامیاب امیدواروں کوپریکٹیکل کےپچاس فیصدنمبرملیں گے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں جماعت پاس کرنیوالے طلبا کو گیارہویں کے ری اپیئر امتحانات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، وہ طلبا جو نمبرز بہتر کرنے کیلئے امتحان دینا چاہتے ہوں، انہیں صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہونگے جبکہ میٹرک امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا اختیاری مضامین اور ریاضی کا پیپر دینے کے پابند ہونگے،امیدوار جس مضمون میں فیل ہوگا صرف اسی کا پرچہ دوبارہ دے گا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والوں طلبا کو پریکٹیکلز میں 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔

واضح رہےکہ لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کےسالانہ امتحانات ہورہے ہیں، تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، میٹرک امتحانات ایس او پیز کیمطابق لیے جارہے ہیں، رواں سال میٹرک امتحان میں 3 لاکھ 8 سو بچے امتحان دیں گے۔