حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے ،مولانا فضل الرحمان  

حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے ،مولانا فضل الرحمان  
کیپشن: The government does not have enough strength to last even one day, Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز: سرابراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے    کہ  حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے  ۔  

تفصیلات کے مطابق سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمان  نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے  مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، لیکن   مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، مذاکرات کرنا یا نہ کرنا ان کا اپنا معاملہ ہے، پی ٹی آئی میں تقسیم میرا مسئلہ نہیں ہے،جوبھی آتا ہے کہتا ہے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آیا ہوں ۔  

 پیکا ایکٹ کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہناتھا  متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لی جائیں، یکطرفہ قانون پاس کرنے کی بجائے مشاورت ہونی چاہئے تھی ، انہوں نے کہا   حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے، کے پی میں جو حالات ہیں پنجاب میں اس کا احساس نہیں کیا جا رہا، کے پی میں ہمارے علما کرام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ریاست کی سطح پر بلوچستان کی صورتحال کو سنجیدہ لینا پڑے گا ۔