ایک نیوز: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے قذافی سٹیڈیم کا 7فروری کو وزیراعظم شہباز شریف اور کراچی اسٹیڈیم کا افتتاح 11فروری کو صدر مملکت آصف علی زرداری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ستمبر میں ڈیمولش کیا گیا سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا ، قذافی اسٹیڈیم کا 7فروری کو وزیراعظم شہباز شریف،اور کراچی اسٹیڈیم کا افتتاح صدر مملکت آصف علی زرداری گیارہ فروری کو کریں گے، 16فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوگی ، ہمارا ٹارگٹ چیمپئنز ٹرافی ہے،ساری ٹیموں کو ویلکم کریں گے ، اسٹیڈیم کو اپگریڈ کرنے میں بہت زیادہ پیسہ لگا ، آئی سی سی سے جو پاسز ملنے تھے وہ نہیں لیے جائیں گے ان کی جگہ ہم ریونیو لیں گے۔
انہوں نے کہا بارڈر پار سے لوگ تنقید کرتے ہیں،کرسیاں چائنہ سے منگوائی ہے،اس کی وارنٹی بیس سال کی ہے ،90دن میں یہ کرسیاں پاکستان پہنچیں ، تیرا ارب سے تمام اپ گریڈیشنز کا کام کیا ہے ، کوالٹی کے حساب سے کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔
آج چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا ، انڈین کرکٹ بورڈز سمیت تمام بورڈز سربراہان کوافتتاح کے موقع پر بلایا جائے گا ،7فروری سے پہلے پہلے تمام کام مکمل کرلیے جائیں گے دبئی میں پریس کانفرنس اور ٹیموں کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں تھی ،لاہور:تیرا ارب سے تمام اپ گریڈیشنز کا کام کیا گیا ہے
چیئر مین پی سی بی نے کہا لاہور میں ہوٹل بھی جلدی بنائے گے،کراچی میں بھی ہوٹل بنے گا ،کرکٹ بورڈ آزاد ہے پیسے کرکٹ بورڈ کی مرضی سے خرچ کرسکتا ہوں ، اسٹیڈیم کے اندر تبدیل نہیں کیا جائے گا ،صائم کا پلسٹر اتر گیا ہے،تین چار ہفتے میں اسے وقت لگے گا ، 2026 میں وائٹ اورریڈ کی الگ الگ ٹیمیں بنائی جائی گی ۔