ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری 

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری 
کیپشن: On a weekly basis, the inflation report of the Bureau of Statistics continues

ایک  نیوز: ادارہ شماریات کی  جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری  کردی گئی،گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 36 فیصد کی مزید کمی  ہوئی، مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0 اعشاریہ 44 فیصد کی سطح پر آگئی ۔ 

ادارہ شمارریات کی  جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء مہنگی،16 سستی 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ  ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ،فی کلو چینی 145.50روپے سے بڑھ کر 150.43 روپے تک پہنچ گئی ۔  

گزشتہ ایک ہفتے  کے دوران  کیلے فی درجن 5 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے، چکن فی کلو 4 روپے 9 پیسے تک مہنگا ہوا، چکن کی فی کلو قیمت 440.59 روپے سے 444.68 روپے  ہوگئی ، چاول،کوکنگ آئل،ڈالڈا گھی بیف بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 13 روپے 94 پیسے سستے ہوئے، پیاز فی کلو 13 روپے 43 پیسے سستے ہو گئے، آلو فی کلو 6 روپے 8 پیسے تک سستے ہوئے، انڈے فی درجن 13 روپے 2 پیسے تک سستے ہوئے، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کی کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 6 روپے 9 پیسے سستا ہوا، دال ماش ،آٹا،لہسن ،جلانے کی لکڑی،دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مٹن،تازہ دودھ ،دہی ،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔