طیارہ حادثہ، امریکی صدر نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی

طیارہ حادثہ، امریکی صدر نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی
کیپشن: The plane crash, the US president confirmed the death of all the people

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہونیوالے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ   نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کیلئے  مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت لوگ سوار تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو پہلے رکھا، 2016 میں وائٹ ہاؤس آنے کے بعد میں نے سیفٹی کو ترجیح دی، اوباما اور بائیڈن نے بھی پالیسی کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے امریکی عوام غم میں ہیں ، میری انتظامیہ ایو ی ایشن سیفٹی کیلئے قابل افراد کو نامزد کرے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ یو ایس ملٹری واقعے کی انکوائری کرے گی، موسم بالکل صاف تھا، لائٹیں بھی چل رہی تھیں، ساری رات ریسکیوآپریشن جاری رہا۔ 

واضح رہے کہ واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا نے کے بعد پوتوماک دریا میں جاگرا، مسافر طیارے میں 64 مسافر جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔