عاطف اسلم بالی وڈ میں آواز کا جادوجگانے کیلئے تیار 

عاطف اسلم بالی وڈ میں آواز کا جادوجگانے کیلئے تیار 
کیپشن: عاطف اسلم بالی وڈ میں آواز کا جادوجگانے کیلئے تیار 

ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر بالی وڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار نے بالی وڈ کی فلم ' لوو اسٹوری 90s' کے ذریعے بالی وڈ میں واپسی کی ہے، فلم کے ہدایتکار امیت کسریا ہے۔
عاطف اسلم اس فلم میں ایک رومانوی گانا گائیں گے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ رواں سال کا ہٹ گانا ہوگا۔اس فلم میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی۔