ملازم پرتشدد،راحت فتح علی خان نے معافی مانگ لی

ملازم پرتشدد،راحت فتح علی خان نے معافی مانگ لی
کیپشن: ملازم پرتشدد،راحت فتح علی خان نے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک:گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم کی پٹائی پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی۔
تاہم اب گلوکار راحت فتح علی خان نے  ویڈیو پیغام اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خدا اور عوام سے معافی چاہتا ہوں۔
راحت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے کسی دوسرے انسان  سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا، فن قوالی سے وابستہ اپنے خاندان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے رویے سے میرے جن تعلق والوں کو تکلیف ہوئی،ان سب سے معافی مانگتا ہوں، یہ غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی، یہ ویڈیو بھی 9ماہ پرانی ہے۔
اس سے قبل بھی راحت نے کہا تھا کہ میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی اور اب سب کے سامنے اب بھی مانگتا ہوں۔