لیگز ہوں گی تو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا،افتخاراحمد

Jan 31, 2024 | 23:41 PM

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کاکہنا ہے کہ  لیگز ہوں گی تو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا۔
 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہکرکٹ میں ہر دن اچھا کھیلیں گے تو کامیابی ملتی ہے، ہر دن اچھا کھیلیں گے تو فائنل میں بھی کامیابی ملے گی، پلے آف مرحلے میں میچ ٹو میچ کھیلیں گے۔
افتخار احمد کاکہنا تھا کہ پاکستان کو کھیل کے ہر شعبے میں کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں اچھی لیگز ہونی چاہئیں، براہِ راست ٹیلی کاسٹ ہونے والے میچز کا اپنا پریشر ہوتا ہے، پریشر میں پرفارم کرنے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ 

مزیدخبریں