ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں کھیل سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل طے کرنی ہیں۔
بابراعظم کا ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے ان کنڈیشنز میں اسپنرز کھیلنے کا تجربہ مل رہا ہے۔ وکٹیں آسان نہیں ہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے اور ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
بابر نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ سے یہاں پہنچا، دونوں ملکوں کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پارٹنر شپ کے لیے وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی20 میں ینگ بلڈ اچھی چیز ہے لیکن اس کے ساتھ تجربے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دباؤ میں کیسے سنبھالنا ہے۔