بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کا سیکوئل بنے گا،تیاریاں شروع

بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کا سیکوئل بنے گا،تیاریاں شروع
کیپشن: بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کا سیکوئل بنے گا،تیاریاں شروع

ویب ڈیسک: رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، ’انیمل پارک‘ کے نام سے فلم فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا۔
بالی ووڈ ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم ’انیمل‘ نے باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے، جس کے بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کئے۔
فلم انیمل کی کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کا سیکوئل ’انیمل پارک‘ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداح کافی پُرجوش نظر آئے، فلمساز کی جانب سے ’انیمل پارک‘ کی شوٹنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔