ویب ڈیسک:ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 7ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کر لئے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق 7ماہ میں 5ارب 150کروڑ کے محصولات جمع کئے۔رواں مالی سال 5115 ارب روپے محصولات کی وصولی کا ہدف تھا۔7ماہ میں ہدف سے 35 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔
ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 3973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔
ذرائع کے مطابق جنوری میں 681 ارب روپے،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 545 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے۔