ویب ڈیسک:عدالت نے سانحہ9مئی کے کیس میں رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو بے قصور قرار دے کر فوری رہائی کاحکم دیدیا۔
سٹی کورٹ میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے خلاف کیس میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو بے قصور قرار دے دیا۔پولیس نے حلیم عادل شیخ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی کہ تحقیقات میں حلیم عادل شیخ کے خلاف ثبوت نہیں مل سکے، وہ بے قصور ہیں۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے جیل حکام کو حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے۔