ن لیگ کا کل سوات میں جلسہ،نوازشریف خطاب کریں گے

 ن لیگ کا کل سوات میں جلسہ،نوازشریف خطاب کریں گے
کیپشن:  ن لیگ کا کل سوات میں جلسہ،نوازشریف خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز کل سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہرسوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کی تیاریاں جاری،انجینئرامیر مقام پارٹی قائدین کا استقبال کریں گے۔

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام کاکہنا تھا کہ لیگی قیادت کادورہ سوات عام انتخابات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔سوات کے تمام عوام اپنے مہمان نوازی کے رویات کو برقرار رکھ کر اس تاریخی جلسے میں شرکت کریں گے۔