ویب ڈیسک:نادرا اور نائجیریا کے شناختی کمیشن کے درمیان معاہدہ، نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا
ذرائع کے مطابق نادرا کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ،ابوجا، نائجیرین شناختی کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط معاہدے کے نتیجے میں نادرا نائجیریا کے قومی شناختی کارڈ کے نظام کو اپ گریڈ کرے گا ۔
دونوں اداروں کے درمیان 15 سال سے زائد کے تعاون کے نتیجے میں نائجیریا میں 102 ملین سے زیادہ قومی شناختی نمبر (نائجیرین شناختی کارڈ) جاری کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نادرا پاکستان کی قومی شناختی کارڈ کی ٹیکنالوجی اس وقت پاکستان کے علاوہ نائجیریا، کینیا، اور صومالیہ میں زیر استعمال ہے ان چار ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریبا آٹھ فیصد اور تعداد کے لحاظ سے تیسرا بڑا طبقہ بنتا ہے۔