عام انتخابات، خیبرپختونخوا میں درجنوں امیدواروں پرجرمانہ عائد

Jan 31, 2024 | 18:54 PM

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا میں درجنوں امیدواروں پرجرمانہ عائد کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں جاری ہیں۔پشاور پی کے 84میں اے این پی کے امیدوار ملک فرہاد خان اور پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی عمر خطاب کو 5،5ہزار جرمانہ کیاگیا۔پی کے 77پشاور سے جے یو آئی کے امیدوار حاجی صفت خان ،این اے 30سے جے یو آئی کے امیدوار ناصرخان موسی ،پی کے 80سے لیگی امیدوار حیدر شاہ باپا کو 10،10ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

کوہاٹ این اے 35سے جے یو آئی کے امیدوار سیف اللہ بنگش کو50ہزار،لیگی امیدوار عباس آفریدی کو 25،آزاد امیدوار ملک حیات آفریدی کو 25ہزار ،پی کے 92کوہاٹ سے جے یوآئی کے امیدوار جوہر سیف اللہ  کو50ہزار ،اے این پی کے مسعود خان خلیل کو 5ہزارجرمانہ کیاگیا۔

جماعت اسلامی کی شنیلا بی بی کو وارننگ،پی کے 101بنوں سے آزاد امیدوار پیرواجدعلی شاہ ،پی کے 102بنوں سے لیگی امیدوار میاں سمیع اللہ کو 3فروری،پی کے 58مردان سے لیگی امیدوار مرادخان ،پی کے59سے جماعت اسلامی کے محمد ابراہیم بلند اور این اے 23مردان سے جماعت اسلامی کے امیدوار عاقب اسماعیل کو 2فروری کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا۔

مزیدخبریں