ویب ڈیسک:نوابشاہ میں ایم کیو ایم کے امیدوار نے ’’جہاز‘‘پرانوکھی انتخابی مہم کی اجازت کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی۔
پی ایس 37میں ایم کیو ایم کے امیدوار سید سجاد شاہ نے انتخابی مہم چلانے کا انوکھا انداز اپنایا۔ نجی کمپنی کا جہاز بک کرالیا اور ڈپٹی کمشنر آفس کو درخواست جمع کرادی۔
ڈپٹی کمشنر نے جہاز کی اجازت کیلئے درخواست مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن آفس بھیج دی ۔نواب شاہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو بھی امیدوار کی انتخابی مہم جہاز پر چلانے کیلئے درخواست موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے اخراجات سید سجاد شاہ اور ایم کیو ایم کی مرکزی پارٹی اٹھائے گی۔ کمپنی کا جہاز کراچی ، حیدرآباد میر پور خاص اور نواب شاہ میں استعمال ہوگا ۔