رواں سال کی پہلی پولیو مہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Jan 31, 2024 | 18:15 PM

ویب ڈیسک:رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام،21لاکھ99ہزار317بچے پولیو ویکسینیشن سے محروم رہے۔

 ذرائع قومی وزارت صحت قومی انسداد پولیو مہم مقررہ ہدف کا 95 فیصد حاصل کر سکی۔ سندھ، جی بی میں 99، بلوچستان میں 98 فیصد ، پنجاب، آزادکشمیر میں 96، اسلام آباد میں 104 فیصد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی گئی۔

 ذرائع قومی وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں 9 لاکھ 18 ہزار، سندھ میں 54 ہزار بچے ،خیبرپختونخوا میں ساڑھے 11 لاکھ، بلوچستان میں 60 ہزار آزادکشمیر میں 26 ہزار، جی بی میں 3 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔

ذرائع کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم 8 تا 17 جنوری چلائی گئی تھی لکی مروت، ٹانک میں قومی انسداد پولیو مہم موخر ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں