انٹر بینک میں ڈالر سستاہوگیا

Jan 31, 2024 | 18:02 PM

ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے تیسرے روزروپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کے نرخ پھر گر گئے۔


سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے سستا،279روپے55پیسےسےکم ہو کر 279روپے50پیسے پربند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر281روپےپرمستحکم رہا ۔
 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر تھا۔
  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ137پوائنٹس کے اضافے سے 61ہزار 979پوائنٹس پربند ہوئی۔دن بھر مجموعی طورپر347کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔165کمپنیوں کے شینئر کی قیمتوں میں اضافہ،149کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 27کروڑ64لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔
 سٹاک مارکیٹ میں 9ارب 27کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 62,600 جبکہ کم ترین سطح 61,896 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں