بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان 

بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان 
کیپشن: بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان 

ویب ڈیسک :سٹیٹ بینک کی جانب سے 5فروری یوم کشمیر کے موقع پر بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کابینہ دویژن کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیاگیاتھا ۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔