ایک نیوز: پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل باڈی میں پیش ہونے والی قرارداد منظر عام پر آ گئی۔ قرارداد میں پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 7 دن کے اندر کروائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے اتٹرا پارٹی انتخابات اسلام آباد ، کراچی، لاہور جیسے فیڈرل الیکشن کمیشن بتائے گااسی طرح کروائے جائیں گے۔ اگر ہوسکا تو الیکشن ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔
قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ رؤوف حسن کو پی ٹی آئی کا مرکزی الیکشن کمشنر لگایا جائے گا۔ 31 جنوری 2024 تک پی ٹی آئی کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں شروع کرے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے معاملات دیکھنے اور جب تک انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔ عمران خان پی ٹی آئی کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے لیڈر رہیں گے۔ عمران خان ، ان کی فیملی، پی ٹی آئی کے کارکنان اور لیڈروں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کیے گئے امیدوار آزاد نہیں سمجھے جائیں۔ الیکشن کے بعد بھی یہ پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں گے۔