ایک نیوز: کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سریاب روڈ پر واقع دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے سبب 3 افراد زخمی ہو گئے۔
دستی بم حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔