پرویز الہٰی کی انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

Jan 31, 2024 | 15:26 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے الیکشن کمیشن کا پرویز الہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کو انتخابی نشان ”گدھا گاڑی“ الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہی کی انتخابی نشان مور دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

 پرویز الہی نے انتخابی نشان مور لینے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزیدخبریں