پاکستان،انڈونیشیا میں گردوں کی بیماری اور اموات کا سبب بننے والے میٹیریل پرپابندی

Jan 31, 2024 | 13:39 PM

ایک نیوز: ڈریپ میں غیر معیاری تیل سے سامان کی مینوفیکچرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈریپ نے خام مال کے نمونے کو غیر معیاری قرار دے دیا۔ 

سینٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے  گلائکول گلیسرین میں استعمال ہونے والا فارمولا غیر معیاری قرار دیا۔ گلائکول گلیسرین کو دواساز اور متبادل ادویات کی صنعت میں تیاریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گلائکول کے استعمال سے صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈی ای جی ای جی کو زہریلے میٹابولائٹس میں میٹابلائز کیا جاتا ہے جو مرکزی اعصابی نظام دل کو متاثر کرسکتا ہے اور گردے کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر میٹیریل سے گردوں کے انفیکشن اور بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ پاکستان انڈونیشیا میں بچوں کے گردوں کو نقصان اور موت واقع ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری طور پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تیار شدہ مصنوعات کو مارکیٹ میں ریلیز کرنے سے پہلے ان کا آلودگی کے لیے تجربہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ڈریپ نے متبادل ادویات کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

مزیدخبریں