ایران میں 9پاکستانیوں کاقتل،ترجمان دفتر خارجہ کی لاشوں کی واپسی کی تصدیق

Jan 31, 2024 | 13:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایران میں قتل کیے گئے 9 پاکستانیوں کی لاشوں کی واپسی کا معاملہ, رجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نعشوں کی واپسی کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایران میں قتل کیے جانے والے 9 پاکستانی مزدوروں کی نعشیں آج پاکستان پہنچیں گی ان 9 پاکستانیوں کی لاشیں آج پاک ایران سرحد تفتان پہنچیں گی تفتان سے ان نعشوں کو ملتان ائیر لفٹ کیا جائے گا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ خدا انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دے ہماری دعائیں مرحومین کے ساتھ ہیں ان پاکستانیوں کو 27جنوری کو ایران کے صوبہ سیستان میں ایک دہشت گرد حملے میں شہید کیا گیا۔

مزیدخبریں