کاغذات نامزدگی مسترد عمران خان کی اپیلوں پر اعتراضات عائد

Jan 31, 2024 | 12:54 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپیلیں اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں این اے 89 میانوالی اور 122 لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گای کہ آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں، نااہلی کیلئے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی، آراو، الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔

مزیدخبریں