پی ٹی آئی کا متوقع سینٹرل باڈی اجلاس: پولیس نے سنٹرل میڈیا سیکرٹریٹ کو گھیر لیا

Jan 31, 2024 | 12:45 PM

ایک نیوز: اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا سیکرٹریٹ کو گھیر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی میڈیا سیکرٹریٹ کے آفس کے باہر موجود ہے۔ پی ٹی آئی کا سینٹرل باڈی اجلاس آج متوقع تھا۔ 

پی ٹی آئی میڈیا سیکرٹریٹ جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی نفری موجود ہے۔ پی ٹی آئی کا سینٹرل آفس جی ایٹ اسلام آباد میں واقع ہے۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اہم جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جنرل باڈی اجلاس کل مؤرخہ 31 جنوری کو بیک وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹراپارٹی الیکشنز کے انعقاد سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اہم تنظیمی معاملات زیرِغور آئیں گے۔ ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین جنرل باڈی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ 

جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی کو چلانے کیلئے مرکز اور چاروں صوبوں میں کنوینئرز کو تعینات کر دیا گیا۔ 

صبغت اللہ ورک مرکز میں جنرل باڈی اجلاس کے کنوینئر مقرر جبکہ کرنل اعجاز منہاس پنجاب، شیر علی ارباب خیبرپختونوا، سالار خان کاکڑ بلوچستان جبکہ جسٹس (ر) نورالحق قریشی سندھ میں جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔

مزیدخبریں