مچھ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 2 جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

Jan 31, 2024 | 12:37 PM

ایک نیوز: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مچھ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کے دوران شہید ہونے والے 2 شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ 30 سالہ شہید لانس نائیک رحمت اللہ کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا جبکہ 28 سالہ شہید سپاہی محمد زمان کا تعلق ٹانک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں شہدا کی نماز جنازہ ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔

مزیدخبریں