پیٹرولیم کانفرنس 2024ء:ماہرین، حکومتی اسٹیک ہولڈرز ایک چھت تلے جمع

Jan 31, 2024 | 12:10 PM

ایک نیوز: پٹرولیم کانفرنس 2024 کے شرکاء نے اظہار خیال کیا ہے۔ کلیدی رہنماوٴں، ماہرین اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز ایک چھت تلے جمع ہوگئے۔ شرکاء کو صنعت کے ماہرین کے ساتھ مشغول ہونے، ممکنہ شراکتیں دریافت کرنے اور صنعت کی تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رہنے کا موقع ملا۔ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کی پیشکش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی کاوشوں سے 30 جنوری کو اسلام آباد میں پٹرولیم کانفرنس 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں نمایاں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ملکی اور بین الاقوامی شرکاء نے پاکستان میں صنعتی چیلنجوں کے متعلق آگاہی اجاگر کرنے، پیٹرولیم کے شعبے میں تازہ ترین رجحانات اور پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انوار الحق کاکڑ، وزیراعظم پاکستان نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ کانفرنس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی نمائندگی کے لیے شرکت کی۔ کانفرنس میں بین الاقوامی مندوبین، حکومتی نمائندے، پالیسی ساز، ریگولیٹرز اور توانائی اور پیٹرولیم سیکٹر کے سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔ 

پیٹرولیم کانفرنس 2024 نے صنعتی پیشہ ور افراد، محققین اور فیصلہ سازوں کے درمیان وسیع نیٹ ورکنگ اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ کانفرنس صنعت کے مسائل کو حل کرنے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو تقویت دینے کے لیے اہم ہے۔ 

بین الاقوامی شرکاء کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے مزید مواقع مل گئے اور پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی لے کر آئے گی۔ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب اور اس عظیم ملک کے ارد گرد قابلِ استعمال وسائل کو تلاش کیا جائے گا۔ 

چائنہ کی پیٹرولیم کمپنیوں کو چاہیے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ میرے خیال میں مستقبل میں پاکستان ایک شاندار ملک ہوگا اور چین پاکستان کے اچھے تعلقات ہوں گے۔ پاکستان میں آنشور پروڈکشن میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے لیکن گری ہوئی پروڈکشن کو واپس بڑھانے کے امکانات اور گیس تلاش کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

مزیدخبریں