ایک نیوز: پاک فوج کے زیرانتظام جامعہ پشاور میں دو روزہ امن و ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ صوبے بھر سے بالخصوص قبائلی علاقوں سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ روایتی و ثقافتی سٹالز کے علاوہ کھانے کے سٹالز لگائے گئے۔ میلے کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج جہاں دہشت گردوں کی سرکوبی میں مصروف عمل ہے تو ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز نظریات کے خاتمے کے محاذ پر بھی متحرک ہے۔
نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے پشاور میں دو روزہ رنگا رنگ امن میلے کا اہتمام کیا گیا۔ صوبے کے مختلف علاقوں، بالخصوص قبائلی علاقوں سے آنے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلے میں روایتی و ثقافتی سٹالز کے علاوہ کھانے کے سٹالز لگائے گئے۔ فیسٹیول میں شریک طلبہ نے امن میلے کے انعقاد کو سراہا اور اسے مختلف ثقافتوں کو سمجھنے کا ذریعہ قرار دیا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا کے تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور امن میلے میں ہمارے ساتھ شرکت کریں۔ ثقافتی سٹالز ہمارے روایات اور تہذیب کی ترجمانی ہے جہاں ان علاقوں کے میوہ جات وغیرہ موجود ہیں۔