فرنٹیئر کور بلوچستان کے آفیسرز اور جوانوں کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

Jan 31, 2024 | 11:48 AM

ایک نیوز: فرنٹیر کور بلوچستان کے آفیسرز اور جوانوں کی شہداء نے لواحقین سے ملاقات کی ہے۔ ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاکے ہمراہ شہیدوں کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق سرزمین پاکستان کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ان گنت جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔ 

وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے ایسے ہی بہادر سپوتوں میں صوبت پور سے تعلق رکھنے والا فرنٹیئر کور بلوچستان کے بہادر جوان نائیک گلاب خان، ضلح پشین سے تعلق رکھنے والے سپاہی قاسم اور ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے جمیل احمد بھی شامل ہیں۔ 

نائیک گلاب خان شہید، سپاہی قاسم شہید اور جمیل احمد شہید نے دہشت گردوں کیخلاف جوانمری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثا کے ہمراہ شہیدوں کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ 

بعد ازاں ایف سی کے افسران اور جوان شہداء کے گھر گئے اور ورثاسے ملاقات کی۔

مزیدخبریں