ایک نیوز: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری نے ماحول محسورکن بنا دیا، بدلتے موسم کے ساتھ سیاحوں نے بھی وادی کا رخ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد برفباری نے وادی تیراہ میں برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ وادی تیراہ کی قدرتی خوبصورتی اور دلفریب نظارے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
بدلتے موسم کے ساتھ سیاح بھی وادی کا رخ کر رہے ہیں، سیاحت کے حوالے سے وادی تیراہ بڑی تیزی سے سیاحوں کا مرکز بن رہی ہے۔