عام انتخابات:الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی پرغور،ہنگامی اجلاس طلب

Jan 31, 2024 | 11:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عام انتخابات2024 کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نےکچھ حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس آج چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت ہوگا،اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، تینوں پرنٹنگ پریسوں کے ایم ڈیز شرکت کرینگے، انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ آخری مراحل میں ہے،کچھ حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرنی پڑ رہی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس مرحلہ پر درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا، انتخابات کیلئے امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر 2170 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ  استعمال ہو رہا ہے،کچھ حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے لیے درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی اس مرحلہ پر بروقت دستیابی بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے،ان حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی طباعت کے بعد بچ جانے والے خصوصی سیکیورٹی کاغذ  کی دستیابی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں