سزائیں قانون کے مطابق ہوئیں: توشہ خانہ کیس پر ن لیگ کا ردعمل آگیا

سزائیں قانون کے مطابق ہوئیں: توشہ خانہ کیس پر ن لیگ کا ردعمل آگیا
کیپشن: The punishments were in accordance with the law: PML-N's reaction to the Toshakhana case

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سزائیں قانون کے مطابق ہیں‘۔

میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ’ہائر فورم پر انہیں ریلیف مل جائے گا‘۔

عمران خان کے 342 کا بیان ریکارڈ نہ کرانے پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ان کا طریقہ رہا ہے تاکہ قانونی عمل کو تاخیر کا شکار کیا جاسکے۔

 انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل کی درخواست بانی پی ٹی آئی کا فرمائشی پروگرام ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتوں میں 200 کے قریب پیشیاں دی ہیں، ہم نے کبھی عدالتوں میں جاکر ہنگامہ نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ سزاؤں کیخلاف بھی قانونی طریقہ کار اپنایا، ہم نے عدالتوں میں ہی اپنا دفاع کیا۔