پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،ڈیوڈ وائٹ

پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،ڈیوڈ وائٹ
کیپشن: پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،ڈیوڈ وائٹ

ویب ڈیسک:سابق کیوی کھلاڑی ڈیوڈ وائٹ نے پاکستانی کرکٹرزکوشاندار صلاحیتوں کاحامل قرار دیدیا۔
نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وائٹ کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے دل میں پاکستانی کرکٹرز کیلئے ہمیشہ نرم گوشہ رہا ، پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بہترین پلیئرز دیے۔ میرے دور سے اب تک ملک میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی،انٹرنیشنل کرکٹ میں سخت مقابلے کی اہلیت رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہتے ہیں، ہمیشہ سے پاکستان کی کارکردگی غیریقینی ہونے کی بات ہوتی ہے مگر نمایاں کرکٹرزکے سامنے آنے کا سلسلہ کبھی نہیں رکتا۔
ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت خوش آئند ہے، شاندار مہارت رکھنے والے شاہین شاہ آفریدی کو یہاں ایکشن میں دیکھنا بڑی خوشی کی بات ہے،لیگ میں کرکٹ کا مجموعی معیار بہت اچھا ہے، معیاری پچز پر اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ٹیموں میں یواے ای کے 2مقامی پلیئرز کی شمولیت کی پالیسی سے ملکی کرکٹ کو بھی فائدہ حاصل ہورہا ہے۔
 سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وائٹ نے انٹرویو کے دوران دورہ پاکستان کی خوشگوار یادوں کا بھی ذکر کیا انکاکہنا تھا کہ میں ایک خوبصورت ملک پاکستان میں قیام سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا،ہم پشاور میں ون ڈے میچ سے قبل افغان بارڈر بھی دیکھنے کیلیے گئے تھے۔