شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کے فیصلے کی مخالفت کردی

Jan 31, 2023 | 23:29 PM

ایک نیوز :سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کے فیصلے کی مخالفت کردی۔میرا نہیں خیال کہ مکی آرتھر پاکستان کی کوچنگ کیلئے واحد آپشن ہیں۔

سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا ٹیم کی کوچنگ فل ٹائم جاب ہے۔ سمجھ نہیں آرہا مکی آرتھر آن لائن کھلاڑیوں کو کیا ڈائیریکشن دیں گے۔ جو ملک کے حالات ہے وہی پی سی بی کے ہیں۔ بورڈ میں کسی کو معلوم نہیں کیا کرنا ہے۔

شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ ڈل آرڈر مشکلات کاشکار ہو تو شعیب ملک بہترین انتخاب ہے۔ شعیب ملک تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتاہے اور تجربہ کارہے۔ سلیکشن کمیٹی کو ان سے بات کرنی چاہیے۔ ٹی20میں دوسرےلڑکوں کوچانس مل سکتاہےتوشعیب ملک کوبھی دیناچاہیے۔

 سابق چیف سلیکٹر کامزید کہنا تھا کہ  انڈر19کرکٹ بہت بڑی ذمہ داری ہے،وہیں سےٹیلنٹ نکلے گا، انڈر19کرکٹ پرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ پی ایس ایل میں صرف پلیئرز نہیں ٹرینرز،فزیواورمنیجرزبھی ہیں، ہمیں باہرسے ٹرینرز، فزیو اور کوچز بلانے کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں