ایک نیوز :صوبے میں عام انتخابات کے لئے نگران وزیراعلیٰ کے پی کے اعظم خان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار ،الیکشن کمیشن کا نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے اعظم خان کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
نگران وزیراعلی کے پی اعظم خان کی جانب سے کام کی رفتار سست ہونے پر خط لکھ کر الیکشن کمیشن بلایا جائے گا ۔صوبے میں کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعلی کے پی کی جانب سے صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل بھی سست ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کارکردگی سے مطمئن ،طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔