ایک نیوز: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے کیمپ آفس کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
سرکاری خرچ پر چلنے کی وجہ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کیمپ آفس کو بند کیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ڈیوس روڈ پر پارٹی دفتر کو کیمپ آفس قرار دیا تھا۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کے حکم کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے کیمپ آفس کو ڈی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔