سانحہ پشاور کےذمہ داروں کوکٹہرے میں لایاجائے گا،کورکمانڈرزکانفرنس

سانحہ پشاور کےذمہ دارکوکٹہرے میں لایاجائے گا،کورکمانڈرزکانفرنس
کیپشن: Those responsible for the Peshawar tragedy will be brought to justice, the Commanders' Conference

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔سانحہ پشاور کے  ذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں شرکاکو درپیش خطرات ، دہشت گردی کے بڑھتے واقعا ت پر  بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈرز کے شرکا نے پشاورپولیس لائنزدھماکےکےشہداکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سانحہ پشاور جیسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کےعزم کوتوڑنہیں سکتیں۔ایسی کارروائیاں  دہشت گرد ی کیخلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

 آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف  کارروائیوں پر توجہ مر کوز رکھنے کی ہدایت کی ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ  مسئلہ   کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔