ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف عمرسرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ فواد چودھری پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔جھوٹے مقدموں سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔
سابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کابیان میں کہنا تھا آئین شکنی میں اگر پی ڈی ایم کا کوئی بندہ ملوث ہوا تو اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف نے نیشنل ایکشن پلان پر سب سے اچھا کام کیا۔لاہور، پی ڈی ایم نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔
عمرسرفرازچیمہ کاکہنا تھا کہ ملک جس دلدل میں پھنس چکا ہیں اس کا حل عمران خان نے دیا تھا۔ہم پچھلے بائیس سال سے دہشتگردی کی جنگ لڑرہے ہیں۔گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اس نازک صورتحال پر عوام کے پاس جانا چاہیے۔