لانگ مارچ روکنے والے ایس ایچ اوز کی دوبارہ تعیناتی متوقع

Jan 31, 2023 | 19:04 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی کی حکومت نے 25 مئی کولانگ مارچ روکنے پرمتعدد ایس ایچ اوز کو ہٹا دیا تھا۔نگران حکومت نے دوبارہ تعیناتی کی پلاننگ کرلی۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ  نئے تعینات ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر کا ڈویثرن تبدیل ہو گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے 80 سے زائد ایس ایچ اوز کے انٹرویو کر لئے۔ شہر بھر کے تھانوں میں انسپکٹر ز کو ایس ایچ اوز لگایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ شہر میں  کرائم کی بڑھتی شرح کے باعث سینئر انسپکٹرز کو فیلڈ پوسٹنگ دی جائے گی۔دو سے زیادہ پوسٹنگ والے جونئیر ایس ایچ اوز میں سے بیشتر کو تبدیل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں